ارجنٹائن اورچلی میں 7.4 شدت کا زلزلہ، سونامی کا خطرہ

زلزلے کا مرکز اوشویا ارجنٹائن کا انتہائی جنوبی شہر تھا،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،حکام

ہفتہ 3 مئی 2025 15:48

ارجنٹائن اورچلی میں 7.4 شدت کا زلزلہ، سونامی کا خطرہ
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2025ء)جنوبی امریکا کے ممالک ارجنٹائن اور چلی کے جنوبی علاقوں میں 7 اعشاریہ 4 شدت کا زلزلہ آیا ہے، جس کے باعث سونامی کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنوبی بحرِ اوقیانوس میں آنے والے زلزلے کی وجہ سے سونامی وارننگ کے باعث ساحلی علاقوں سے لوگوں نے انخلا شروع کردیا۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.4 تھی تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاعت سامنے نہیں آئیں۔ امریکی جیو لوجیکل سروے کا کہناتھا کہ زلزلے کا مرکز اوشویا ارجنٹائن کا انتہائی جنوبی شہر تھا۔زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں سونامی کے خطرے کے پیش نظر ہزاروں افراد بلند علاقوں کی جانب نقل مکانی کر گئے۔