دبئی میں نئے ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کے لیے فیسوں کا اعلان

موٹر سائیکل، لائٹ وہیکل اور لائٹ آٹومیٹک گاڑیوں کے لیے لرننگ پرمٹ کی فیس 100 درھم مقرر

پیر 4 اگست 2025 17:22

دبئی میں نئے ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کے لیے فیسوں کا اعلان
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2025ء)دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی ای)نے نئے ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا اور لرننگ پرمٹ سے متعلق نئی فیسوں کا اعلان کیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق موٹر سائیکل، لائٹ وہیکل اور لائٹ آٹومیٹک گاڑیوں کے لیے لرننگ پرمٹ کی فیس 100 درھم مقرر کی گئی ہے جبکہ لائٹ اور ہیوی بسوں، مکینیکل مشینری اور ہیوی گاڑیوں کے لیے فیس 200 درھم ہو گی۔

(جاری ہے)

محکمہ ٹریفک میں فائل کھولنے پر 200 درھم، سیف ڈرائیونگ گائیڈ فیس 50 درھم اور آئی ٹیسٹ کے لیے کم از کم 140 اور زیادہ سے زیادہ 180 درھم فیس رکھی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ہر درخواست گزار کو 20 درھم انوویشن اور نالج فیس بھی ادا کرنا ہو گی۔ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کے لیے 21 سال سے کم عمر افراد سے 100 درھم جبکہ 21 سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد سے 300 درھم فیس وصول کی جائے گی جس میں 20 درھم انوویشن فیس شامل ہے۔روڈز ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ اگر کوئی درخواست گزار ڈرائیونگ لائسنس کی کیٹگری کو مینول سے آٹو میٹک یا آٹو میٹک سے مینول میں تبدیل کرنا چاہے تو 200 درھم اضافی فیس اور 20 درھم انوویشن چارجز ادا کرنا ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :