امریکی شہریت حاصل کرنے والے شادی شدہ جوڑوں کیلئے ویزا پالیسی مزید سخت

پیر 4 اگست 2025 17:22

امریکی شہریت حاصل کرنے والے شادی شدہ جوڑوں کیلئے ویزا پالیسی مزید سخت
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2025ء)امریکا نے شہریت حاصل کرنے کے خواہش مند افراد کے لیے قوانین مزید سخت کر دیے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یو ایس سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروسز (یو ایس سی آئی ایس)نے فیملی پر مبنی امیگرنٹ ویزا درخواستوں، خاص طور پر شادی کی بنیاد پر درخواستوں کی جانچ پڑتال کو سخت کرنے کے لیے نئی ہدایات جاری کی ہیں۔

(جاری ہے)

اگر امریکی شہری کسی غیر ملکی شریک حیات کو اسپانسر کرنا چاہتا ہے تو اس جوڑی کو اپنا رشتہ ثابت کرنے کے لیے ٹھوس ثبوت پیش کرنے ہوں گے۔گرین کارڈ حاصل کرنے کے خواہشمند جوڑے کو مشترکہ مالیاتی ریکارڈ، تصاویر اور دوستوں یا خاندان سے ہونے والی خط و کتابت بطور ثبوت پیش کرنا ہو گا۔ان اقدامات کا مقصد دھوکا دہی کو ختم کرنا اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ صرف حقیقی جوڑوں کو ہی گرین کارڈ کے لیے منظوری دی جائے۔ نئی پالیسی یکم اگست سے نافذ العمل ہے، جو تمام زیر التوا اور نئی دائر درخواستوں پر لاگو ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :