چینی طرز کی جدیدکاری میں نوجوان اپنا حصہ ڈالیں، چینی صدر

ہفتہ 3 مئی 2025 15:54

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2025ء) چین کے صدر شی جن پنگ نے سنکیانگ میں شیئٹ پرائمری اسکول کی رضاکار سروس ٹیم کے تمام ممبران کے نام خط میں  ملک بھر کے نوجوانوں کو یوتھ ڈے کی مبارکباد  دی اور اعلیٰ توقعات کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

چینی میڈیا کے مطابق  یوتھ ڈے کے موقع پر شی جن پنگ نے کہا کہ مغربی سرحدی علاقوں میں لوگوں کو تعلیم و تربیت دینے کےلیے رضاکاروں نے مقامی تعلیم کی ترقی، قومی اتحاد ، سرحدی علاقوں کی ترقی ، مقامی عوام کی خوشحالی اور سرحدی علاقوں کے استحکام  میں مثبت کردار ادا کیا ہے ،جو نئے دور میں چینی نوجوانوں کے ترقی پسند جوش و خروش اور ملک کے لیے اپنی ذمہ داری کے احساس کو ظاہر کرتا ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ نوجوان ان مقامات پر جائیں جہاں مادر وطن اور عوام کو ان کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ چینی طرز کی جدیدکاری میں نوجوان اپنا حصہ ڈالیں۔واضح رہے کہ حال ہی میں شیئٹ پرائمری اسکول میں تعلیم کی رضاکار سروس ٹیم کے ارکان نے صدر  شی  کو ایک خط لکھا تھا جس میں سرحدی علاقے میں تدریس کے معاملات سے آگاہی فراہم کی گئی تھی اور  سرحدی علاقے میں خدمت کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :