ہارٹ اٹیک سے بچنے کیلئے دن میں کم ازکم کتنے گلاس پانی پیئں‘ جدید تحقیق

ہفتہ 3 مئی 2025 21:12

ہارٹ اٹیک سے بچنے کیلئے دن میں کم ازکم کتنے گلاس پانی پیئں‘ جدید تحقیق
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2025ء)ویسے تو روزانہ مناسب مقدار میں پانی پینا دل کی صحت کے لیے فائدہ مند ہے لیکن کیا آپ جاتنے ہیں روزانہ 5 گلاس پانی پینے سے ہارٹ اٹیک کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔ایک عالمی ادارہ کی رپورٹ کے مطابق دراصل پانی پینے کا براہِ راست تعلق ہارٹ اٹیک کی روک تھام سے ثابت نہیں ہوا ہے مگر یہ بات سچ ہے کہ پانی خون کو گاڑھا ہونے سے بچاتا ہے جو ہارٹ اٹیک کا سبب ہے۔

(جاری ہے)

پانی کی کمی سے خون گاڑھا ہو سکتا ہے جو کہ خون جمنے اور ہارٹ اٹیک کا خطرہ بڑھا سکتا ہے۔ مزید برآں پانی بلڈ پریشر کو قابو میں رکھنے میں مدد کرتا ہے۔مناسب پانی بلڈ پریشر کو نارمل رکھنے میں مدد دیتا ہے جو دل کے امراض سے بچاتا ہے۔ اس کے علاوہ اگر جسم میں پانی کی کمی نہ ہو تو دل کو خون پمپ کرنے میں آسانی ہوتی ہے اور اسطرح یوں دل پر دباؤ کم ہوتا ہے۔بالغ افراد کو عام طور پر 8 سے 10 گلاس پانی روزانہ پینا چاہیے تاہم خیال رہے کہ دل کی صحت کے لیے صرف پانی نہیں بلکہ متوازن غذا، ورزش، نیند، اور اسٹریس مینجمنٹ بھی ضروری ہیں۔

متعلقہ عنوان :