
چلی اور ارجنٹائن میں 7.4 شدت کا زلزلہ، سونامی کی وارننگ، ساحلی علاقوں سے انخلا
ہفتہ 3 مئی 2025 19:44

(جاری ہے)
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز زمین سے 10 کلومیٹر گہرائی میں تھا، فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
متاثرہ علاقوں کے رہائشیوں کو پرسکون رہنے اور حکام کی ہدایات پر عمل کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔چلی کے صدر گیبریل بوریک نے ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ہم میگلانس خطے میں ساحلی پٹی کو خالی کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔چلی کی ڈیزاسٹر ایجنسی (سیناپریڈ) کے مطابق کم آبادی والے علاقے میں ایک ہزار 700 سے زیادہ افراد اونچے مقامات پر منتقل ہوئے جن میں پورٹو ولیمز شہر سے ایک ہزار اور پورٹو نیٹلس سے 500 افراد بھی شامل ہیں۔سیناپریڈ نے مزید کہا کہ چلی کے انٹارکٹک میں تقریباً 32 افراد نے انخلا کے طریقہ کار پر بھی عمل کیا، ایجنسی نے آفات کے لیے ہائی الرٹ جاری کیا جس کا مطلب ہے کہ ردعمل کے لیے تمام وسائل کو متحرک کیا جاسکتا ہے۔سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جانے والی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لوگ پرسکون انداز میں پورٹو ولیمز کے دور افتادہ قصبے میں اونچی جگہوں کی طرف بڑھ رہے ہیں، اور پس منظر میں سائرن بج رہے ہیں۔چلی کی پولیس فورس نے ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی جس میں ایک افسر وہیل چیئر پر سوار ایک شخص کو شہر کی ایک پہاڑی پر منتقل کر رہا ہے، جہاں تقریباً 2 ہزار 800 افراد رہتے ہیں۔ارجنٹائن میں زلزلے کے جھٹکے اوشویا میں محسوس کیے گئے، جب کہ دیگر قصبے بھی کچھ حد تک متاثر ہوئے۔علاقے کی سول پروٹیکشن ایجنسی کے ایک عہدیدار نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ ارجنٹائن کی ساحلی پٹی سے تقریباً 2 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔چلی اکثر زلزلوں سے متاثر ہوتا ہے کیونکہ زیر زمین تین ٹیکٹونک پلیٹیں اس کے علاقے میں جمع ہوتی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ایران کا چینی جی-10 سی لڑاکا طیاروں کی خریداری کا فیصلہ
-
دبئی میں فلائنگ ٹیکسی کی کامیاب آزمائشی پرواز
-
میٹھی سفارتکاری، ابوظبی میں پاکستانی آموں کا رنگا رنگ میلہ
-
امریکا نے اسرائیل کو 51 کروڑ ڈالر کے خطرناک بموں کی کٹس فروخت کردیں
-
ٹرمپ کی ایلون مسک پر کڑی تنقید ،حکومتی معاونت پر انحصار کا الزام
-
ترکیہ،توہین رسالت کی جسارت کے شبہے میں ترک کارٹونسٹ گرفتار
-
آئی اے ای اے کی رپورٹ ہماری ایٹمی سہولیات پر حملے کا بہانہ تھی، ایران
-
ناکہ بندی کے باوجود ایران کی ریکارڈ 70بلین ڈالر تیل کی سالانہ سیل
-
غزہ کی موجودہ صورت حال کی ذمے دار حماس ہے،امریکی محکمہ خارجہ
-
اسرائیل فوجی کارروائیوں پر اربوں ڈالر پھونک چکا، امریکی ادارہ
-
امارات میں بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
-
امریکا کی کیوبا پر سخت پالیسی بحال کردی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.