منصوبہ جات پر جاری کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے ،تمام منصوبے مقررہ وقت میں مکمل کیے جائیں، ڈپٹی کمشنر کھاریاں

ہفتہ 3 مئی 2025 18:03

کھاریاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2025ء)ڈپٹی کمشنر نے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ سالانہ اے ڈی پی پروگرام 2024-25 کے تحت ضلع بھر میں 28 منصوبوں پر کام جاری ہے، جن پر مجموعی طور پر 3793 ملین روپے لاگت آئے گی۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ منصوبہ جات پر جاری کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے اور تمام منصوبے مقررہ وقت میں مکمل کیے جائیں۔

اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ جہانگیر بٹ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ثاقب منیر، اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل ضلعی انتظامیہ کی ترجیح ہے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ موجودہ سال کے دوران ہیلتھ کیئر، پاپولیشن، سوشل ویلفیئر، ایمرجنسی ریسکیو، پبلک بلڈنگز اور ریونیو بلڈنگز سے متعلق مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے۔

(جاری ہے)

بنیادی مراکز صحت (BHU) جیسے رنگپور، بارو، بھیلووال، کوہار، سرڈھوک اور چکوڑی شیر غازی کو اپگریڈ کیا جا رہا ہے جن میں سے متعدد مراکز میں تزئین و آرائش مکمل کی جا چکی ہے۔ڈپٹی کمشنر صفدر ورک نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی کاموں میں معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ تعمیراتی میٹریل کی لیبارٹری ٹیسٹنگ کو یقینی بنایا جائے، اور کسی بھی منصوبے میں غیر ضروری تاخیر کی صورت میں متعلقہ افسران کو جوابدہ ٹھہرایا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ تمام منصوبہ جات کی مسلسل نگرانی جاری رکھے گی تاکہ عوام کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں اور حکومتی وژن کے مطابق ترقیاتی اہداف حاصل کیے جا سکیں۔

متعلقہ عنوان :