سرگودھا ،مسلح افراد کی فائرنگ ، 21سالہ نوجوان زخمی

ہفتہ 3 مئی 2025 18:07

سرگودھا ،مسلح افراد کی فائرنگ ، 21سالہ نوجوان زخمی
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2025ء)سرگودھا میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے 21 سالہ نوجوان کو شدید زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے جس پر زخمی کو ہسپتال منتقل کر کے پولیس مصروف تفتیش ہے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا کے قصبہ بھیرہ میں چک والا دروازہ لاری اڈا کے قریب مسلح افراد نے دیرینہ دشمنی پر فائرنگ کر کے محلہ کے 21 سالہ مخالف نوجوان محمد طلحہ کو شدید زخمی کر دیا اور فرار ہو گے جس کی اطلاع پر زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا اور پولیس مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :