پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے نام پر پارکوں پر قبضے و تجارتی استعمال نہیں ہونے دیں گے،منعم ظفر خان
کلفٹن کے مختلف پارکوں کو قابض مافیا سے بچانے کے لیے ہر ممکن جدو جہد کریں گے ،ادارہ نور حق میں کلفٹن کے مکینوں کے وفد سے گفتگو سٹی کونسل میں پارکوں کو تجارتی بنیادوں پردینے کی پُر زور مذمت کی،عدالت سے بھی رجوع کریں گے ، سیف الدین ایڈوکیٹ
ہفتہ 3 مئی 2025 21:05
(جاری ہے)
ملاقات میں نائب امیر کراچی و اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈوکیٹ، امیر ضلع جنوبی سفیان دلاور، ڈپٹی سیکریٹریز ابن الحسن ہاشمی، یونس بارائی بھی موجود تھے ۔سیف الدین ایڈوکیٹ نے کہا کہ سٹی کونسل کراچی میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے نام پر پارکوں کو تجارتی بنیادوں پردینے کی بات کی گئی تو ہم نے پُر زور مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ اس حوالے سے کمیٹی بنائی جائے، ہم پارکوں پر قبضے کے خلاف کورٹ میں بھی جائیں گے۔
وفد نے کہا کہ کلفٹن بلاک 1,2,3,4 کے پارکوں پر قبضہ اور ا ن کاکمرشل استعمال کیا جارہا ہے۔ سٹی کونسل میں جماعت اسلامی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت ہے، ہم چاہتے ہیں کہ سٹی کونسل میں پارکوں پر قبضے اور کمرشل سرگرمیاں ختم کروانے کے حوالے سے بات کی جائے۔ کلفٹن کے پارکوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت ٹارگٹ کیا گیا ہے۔ کلفٹن بلاک 2 کے پارک کو ہشام تیلی کے حوالے کر دیا گیا جسے وہ کمرشل استعمال کررہے ہیں۔ کورٹ کے فیصلے کے باوجود پارک میں کمرشل سرگرمیاں جاری ہیں،علاقہ مکینوں نے احتجاج اور عدالت سے بھی رجوع کیا ہے ۔ اس حوالے سے ہم نے مرتضی وہاب ، ڈی جی پارک اور ہشام تیلی کے خلاف عدالت میں پٹیشن دائر کی ہے‘ جس کی اب تک 3سماعتیں ہوچکی ہیں جبکہ 5مئی کو چوتھی سماعت ہوگی ۔اسی طرح کلفٹن بلاک 1،3اور 4 کے پارکوں کی بھی صورتحال ہے وہاں بھی پارکوں پر قبضہ کر کے پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے نام پر پارکس کو کمرشل کر کے مختلف تجارتی سرگرمیاں کروائی جارہی ہیں ۔ہمیں جماعت اسلامی سے امید ہے کہ وہ ہمارے مسائل حل کرائے گی ۔مزید قومی خبریں
-
خیبرپختونخوا میں صحت نظام شدید مسائل کا شکار ،گزشتہ 13 سال میں صوبے میں کوئی نیا بڑا ہسپتال قائم نہیں کیا گیا،فیصل کنڈی
-
گورنر خیبرپختونخوا کا صوابی میں بارشی سیلابی پانی سے ہونے والے نقصانات پر افسوس کا اظہار، رپورٹ طلب
-
حکومت کھیلوں کے فروغ کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے ، وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات
-
نادرا نے پنشنرز کے لیے پروف آف لائف سرٹیفکیٹ کے مفت اجرا کی سہولت فراہم کر دی
-
ہاکی ورلڈ کپ: بھارت نے پاکستان کو 5-3 سے شکست دے دی
-
عمران خان کی صحت کو کوئی خطرہ نہیں ،اس پر سیاست نہ کی جائے، خواجہ آصف
-
وہاڑی میں ڈکیتی کے دوران خاتون کے قتل کا ڈراپ سین، شوہر ہی قاتل نکلا
-
پنجاب حکومت کا سرکاری افسران کی طویل رخصت کی حوصلہ شکنی کا فیصل
-
دہشت گردی کا نشانہ بننے والے خاندانوں کا دکھ ناقابل بیان ہے ،شہدا کی قربانیاں ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گی،ڈاکٹر طارق فضل چوہدری
-
پشاور ،سوشل میڈیا پراسلحہ نمائش کی وڈیو اپلوڈ کرنے والے 3 ملزمان گرفتار
-
لاہورکے مختلف مقامات پر تین افراد جاں بحق
-
طلاق کے نوٹس پر خاتون نے زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.