Live Updates

قومی خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کا اعزاز،بہترین معاون میڈیا پارٹنر ایوارڈ سے نوازا گیا

اتوار 4 مئی 2025 00:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2025ء) قومی خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان(اے پی پی) کو افتتاحی پراپرٹی کانفرنس اور رئیلٹرز ایوارڈز میں بہترین معاون میڈیا پارٹنر ایوارڈ سے نوازا گیا، اے پی پی کی رپورٹر/ سب ایڈیٹر حنا درانی نے اپنے ادارے کی جانب سے ایوارڈ وصول کیا۔ ایس آر ایچ انٹرنیشنل پرائیوٹ لمیٹڈ نے اسلام آباد کے ایف نائن پارک کے ایوان قائد ہال میں افتتاحی پراپرٹی کانفرنس اور رئیلٹرز ایوارڈزکی تقریب کا اہتمام کیا جس میں اے پی پی کو بہترین معاون میڈیا پارٹنر ایوارڈ سے نوازا گیا۔

معزز مہمانوں میں یوتھ پارلیمنٹ کے چیئرمین اسامہ ندیم قریشی، انٹر یونیورسٹی کنسورشیم کے نیشنل کوآرڈینیٹر محمد مرتضی نور اور ڈی واٹسن کے ایچ آر منیجر منیب اور دیگر شامل تھے۔

(جاری ہے)

تقریب سے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری(آئی سی سی آئی) کے سینئر نائب صدر عبدالرحمان صدیقی، اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹ ایسوسی ایشن کے صدر سردار طاہر محمود، لیک شور سٹی اسلام آباد کے چیئرمین سید سعادت حسین شاہ، کپیٹل انٹرنیشنل رئیل اسٹیٹ اینڈ بلڈرز کے سی ای او چوہدری محمد نواز بسرا، فیئر ڈیل مارکیٹنگ کے چیئرمین چوہدری عبدالرئوف، امارات گروپ آف کمپنیز سے شفیق اکبر اور لیجنڈز انکلیو میں جنرل منیجر سیلز عثمان جہانگیر نے خطاب کیا۔

اس کانفرنس کا مقصد رئیل اسٹیٹ کے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دینے اور اس شعبے میں شہرت حاصل کرنے والے رئیلٹرز کی خدمات کا اعتراف کرنا تھا۔ تقریب کے اختتام پر معزز مہمانوں کی تفریح کے لیے قوالی نائٹ کا اہتمام کیا گیا۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات