ابوظہبی میں ایک خاتون کا غلطی سے اکاونٹ میں منتقل ہونے والے 10 ہزار درہم واپس کرنے سے انکار

اتوار 4 مئی 2025 09:30

انکار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2025ء) ابوظہبی میں ایک خاتون سے 10 ہزار درھم غلطی سے دوسری خاتون کے اکاونٹ میں منتقل ہو گئے جبکہ دوسری خاتون نے غلطی سےآنے والی رقم واپس کرنے سے انکار کردیا۔

(جاری ہے)

امارات الیوم کے مطابق ابوظہبی کی فیملی کورٹ میں متاثرہ خاتون نے مقدمہ دائر کرکے رقم کی واپسی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے کسی عزیز کو 10 ہزار درھم ارسال کر رہی تھی کہ رقم کسی غلط اکاونٹ میں منتقل ہو گئی۔

اکاونٹ ہولڈر کے بارے میں معلوم کرکے اس سے رابطہ کیا اور درخواست کی کہ غلطی سے منتقل ہونے والی رقم لوٹا دیں مگر دوسری جانب سے اس نے انکار کردیا ہے ۔عدالت نے تمام ثبوتوں کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ مدعیہ کے حق میں صادر کرتے ہوئے فریق مخالف کوحکم دیا کہ وہ 10 ہزار درھم جو کہ غلطی سےاس کےاکاونٹ میں منتقل ہو گئی تھی لوٹائے۔

متعلقہ عنوان :