چین دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت بن چکا ہے، صدر نیو ڈیویلپمنٹ بینک دلما روسیف

اتوار 4 مئی 2025 11:25

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2025ء)چین دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت بن چکا ہے۔چائنا میڈیا گروپ کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں نیو ڈیویلپمنٹ بینک کی صدر دلما روسیف نے صدر شی جن پنگ کے گورننس نظریات اور عالمی وژن کی تعریف کی اور گلوبل ساتھ کے بین الاقوامی میدان میں زیادہ اہم کردار ادا کرنے کی توقع بھی اظہار کی۔چینی میڈیا کے مطابق انہوں نے کہا کہ حالیہ برسوں میں چین نے غیر معمولی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

(جاری ہے)

چین دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت بن چکا ہے، دنیا کے سب سے بڑے مینوفیکچرنگ ملک کے طور پر اپنی پوزیشن کو مستحکم کر رہا ہے اور الیکٹرانک ٹیکنالوجی، گرین ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں جدت طرازی میں رہنما کردار ادا کر رہا ہے۔اسی طرح چین غربت کے خاتمے، قدرتی ماحول میں بہتری، کاروباری ماحول کو بہتر بنانے اور لوگوں کے معیار زندگی میں بہتری بھی حاصل کر چکا ہے ،یہ کامیابیاں چینی حکومت کی کوششوں اور صدر شی کی گورننس کی سوچ کی عکاسی کرتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :