فلسطینی گروپ پاپولر فرنٹ کے رہنما طلال ناجی شام سے گرفتار

اتوار 4 مئی 2025 11:45

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2025ء)شام میں موجود ایک چھوٹے فلسطینی گروپ کے حکام نے کہا ہے کہ ان کے سربراہ کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ یہ فلسطینی گروپ بشارالاسد کے دور سے شام میں موجود ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق اب اس گروپ کے رہنما کی گرفتاری شامی سکیورٹی حکام نے کی ہے۔

(جاری ہے)

شام میں پچھلے سال آٹھ دسمبر سے 'ھیتہ التحریر الشام' کی حکومت قائم ہے جس نے بشارالاسد کے اقتدار کا خاتمہ کر کے باگ ڈور اپنے ہاتھ میں لی ہے۔

تاہم 'ھیتہ التحریر الشام' کی احمد الشرع کے زیر سربراہی حکومت کے بر سر اقتدار آنے کے بعد سے اسرائیل نے شام کے اندر اپنی جارحانہ کارروائیوں کو جاری رکھنے کے علاوہ بفر زون کے علاقے پر بھی اسرائیلی فوج بٹھادی ہے۔شام کے سکیورٹی حکام نے جس فلسطینی گروپ کے سربراہ کو گرفتار کیا ہے اس کا نام 'پاپولر فرنٹ فار لبریشن آف فلسطین' بتایا گیا ہے۔ گرفتار رہنما کی شناخت طلال ناجی کے نام سے کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :