پاکستانی شہری سے شادی کرنے پر بھارتی پیراملٹری اہلکار نوکری سے برطرف

اتوار 4 مئی 2025 13:25

جموں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2025ء)بھارتی پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے ایک اہلکار کو پاکستانی شہری سے اپنی شادی چھپانے کے الزام پر ملازمت سے برطرف کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فورس کے حکام نے بتایا کہ سی آر پی ایف کی 41بٹالین کے کانسٹیبل منیر احمد کو ایک پاکستانی شہری سے شادی کرنے اور اس کے ویزے کی مدت ختم ہونے کے باوجود جان بوجھ کر اسے پناہ دینے پر ملازمت سے فوری طورپر برطرف کر دیا گیا ہے۔یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب بھارتی حکومت نے پہلگام واقعے کے بعد طبی یا انسانی بنیادوں سے قطع نظر تمام پاکستانی شہریوں کو بے دخل کرنے کا حکم دیا۔