9یں بین الاقوامی آبی کانفرنس 6 مئی کو منعقد ہوگی

اتوار 4 مئی 2025 16:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2025ء) ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز برائے آبی سلامتی اور سماجی و اقتصادی ترقی کے موضوع پر 9ویں بین الاقوامی آبی کانفرنس 6 سے 7 مئی کو او آئی سی کامسٹیک سیکرٹریٹ اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔

(جاری ہے)

دو روزہ عالمی ایونٹ میں پانی کے انتظام اور پائیداری سے متعلق اہم مسائل کے حل کے لیے دنیا بھر سے محققین، پریکٹیشنرز، ماہرین تعلیم اور پالیسی سازوں شرکت کریں گے۔