نوشہرہ ورکاں چور کی پھرتی ،چند لمحوں میں موٹر سائیکل چرا لی گئی

اتوار 4 مئی 2025 18:20

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2025ء) نوشہرہ ورکاں میں چند لمحوں میں موٹر سائیکل غائب،بتایاگیا ہے کہ شہر کے معروف حیدریہ چوک میں علی الصبح موٹر سائیکل چوری کی واردات ہوگئی سبزی لینے آیا شہری چور کی پھرتی اور اپنی لاپرواہی کے باعث موٹر سائیکل سے محروم ہو گیا رانا ظہیر نامی شخص معمول کے مطابق سبزی لینے کے لیے موٹر سائیکل پر حیدریہ چوک آیااس نے جلدی کے چکر میں موٹر سائیکل کی چابی نکالنے کی زحمت نہ کی اورموٹرسائیکل کھڑی کرکے سبزی خریدنے چلا گیاادائیگی کے بعد جب وہ واپس پلٹا تو موٹر سائیکل غائب تھی موقع کی تاک میں کھڑاچور چابی لگی موٹر سائیکل لیکر رفو چکر ہو گیا۔\378

متعلقہ عنوان :