اسلامی اتحاد اور اقوام متحدہ کے درمیان انسداد دہشت گردی کی استعداد بڑھانے کے لیے تعاون

اتوار 4 مئی 2025 18:20

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2025ء)دہشت گردی کے خلاف بین الاقوامی کوششوں کو مضبوط بنانے کے ایک قدم کے طور پر ریاض میں دہشت گردی کے خلاف اسلامی فوجی اتحاد کے صدر دفتر میں اسلامی اتحاد اور اقوام متحدہ کے انسداد دہشت گردی مرکز کے درمیان تعاون کے لیے ایک مشترکہ اجلاس منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق یہ تعاون دلیل نام کے ایک اقدام کے فریم ورک کے تحت شروع کیا گیا ہے۔

اس کا مقصد اتحاد کے رکن ممالک میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے شعبے میں قانون کے ماہرین کے لیے ایک خصوصی قانونی تربیتی پروگرام پر عمل درآمد کرنا ہے۔ اس میں اقوام متحدہ کے مرکز کے ماہرین کی جانب سے تکنیکی اور علمی مدد فراہم کی جائے گی جو اتحاد میں دہشت گردی کی مالی معاونت کے خلاف جنگ کے شعبے کے تعاون سے ہوگا۔