احمدیار،ستھرا پنجاب کیلئے ہر گلی ، محلے میں صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کیے گئے

وکلاء برادری کو تحصیل کچہری میںسیوریج وصفائی کے مسائل کے فوری حل کیلئے عملی اقدامات کا آغازکردیا گیا،ڈپٹی کمشنر

اتوار 4 مئی 2025 18:40

احمدیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2025ء)ڈپٹی کمشنر ماریہ طار ق نے کہاہے کہ ستھرا پنجاب کیلئے ہر گلی اور محلے میں صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں وکلاء برادری کو تحصیل کچہری میںسیوریج وصفائی کے مسائل کے فوری حل کیلئے عملی اقدامات کا آغازکردیا گیا ہے پینے کیلئے صاف پانی کی یقینی فراہمی کیلئے فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب پہلا قطرہ ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوں نے تحصیل کچہری میں نیو واٹر فلٹریشن پلانٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ایم پی اے چوہدری عمران اکرم جٹ ایڈووکیٹ نے کہا کہ بار ممبران کے مسائل کو حل کروانے کیلئے ہرممکن کوشش جاری رکھوں گا ینگ وکلاء کیلئے نئی کالونی کی منظوری کیلئے بھرپورکوشش کرونگا ، سماجی شخصیت وپرائیویٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو چوہدری طاہر اقبال جٹ نے کہا کہ عوامی خدمت کیلئے بھرپورکوشش جاری رکھیں گے آخر میں صدربار شکیل عالم اعوان ،جنرل سیکرٹری بار میاں یاسر بھنڈارہ نے مہمانوں کا شکریہ اداکیا اور نیو واٹرفلٹریشن پلانٹ کا باقاعدہ افتتاح کیا ۔

متعلقہ عنوان :