Live Updates

ًڈپٹی کمشنر جہلم ویلی سید اشفاق گیلانی نے ضلع بھر میں انڈین چینلز پر پابندی عائد کر دی

اتوار 4 مئی 2025 20:20

۴چناری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2025ء)ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی سید اشفاق گیلانی نے ضلع بھر میں انڈین چینلز پر پابندی عائد کر دی ہے خلاف کرنے والے کیبل آپریٹرز کا لائسنس منسوخ اور دوکان سیل کر دی جائے گی،عوامی حلقوں کا ضلعی انتظامیہ کے فیصلے کا خیر مقدم ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے پاکستانی چینلز،یو ٹیوب،فیس بک ،ایک اکائونٹس پر پابندی کے جواب میں جہلم انتظامیہ نے ضلعی بھر میں کیبل پر چلنے والے تمام بھارتی چینلوں کے دکھائے جانے پر مکمل طور پر پابندی عائد کرتے ہوئے جاری حکم نامہ میں کہا ہے کہ جو بھی کیبل اپریٹر بھارتی چینلز دکھائے گا اس کا لائسنس منسوخ ،دفتر/دوکان سیل کردی جائے گی ،عوامی حلقوں نے جہلم ویلی انتظامیہ کے اس فیصلہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے آزاد کشمیر بھر میںکیبل پر دکھائے جانے والے تمام بھارتی چینلز پر مکمل طور پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات