لیڈی گاگاکے کانسرٹ میں 20 لاکھ سے زائد لوگوں کی شرکت

گلوکارہ لیڈی گاگا کے کانسرٹ میں بم دھماکے کا منصوبہ ناکام بنادیا گیا،دو افراد گرفتار

پیر 5 مئی 2025 11:33

لیڈی گاگاکے کانسرٹ میں 20 لاکھ سے زائد لوگوں کی شرکت
ریوڈی جنیرو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2025ء)برازیل میں امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا کے کانسرٹ میں بم دھماکے کا منصوبہ ناکام بنادیا گیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق گذشتہ رات ریوڈی جنیرو کے ساحل پر لیڈی گاگا کے تاریخی کانسرٹ میں 20 لاکھ سے زیادہ لوگ شریک تھے۔ برازیلین پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بم دھماکے کا منصوبہ ناکام بنایا۔

پولیس کا کہنا ہیکہ بم حملیکا منصوبہ سوشل میڈیا پر نفرت انگیز بیانیہ اور نوجوانوں میں شدت پسندی پھیلانے والے گروپ نے بنایا تھا۔

(جاری ہے)

انٹیلی جنس اطلاعات پر کارروائی میں گروپ کے سربراہ سمیت 2 افراد گرفتار کرلیے گئے۔پولیس کا کہنا ہیکہ مشتبہ افراد دھماکا خیز مواد اور کاک ٹیلز سے دھماکے کرنے کے لیے کانسرٹ میں شریک لوگوں کو استعمال کرنا چاہتے تھے۔ مشتبہ افراد نے سوشل میڈیا پر خود کو بطور گاگا گلوبل فین گروپ ارکان متعارف کرایا ہوا تھا۔پولیس کے مطابق مشتبہ افراد کے خلاف وزارت سائبر آپریشن کی رپورٹ اور انٹیلی جنس اطلاع کے بعد کارروائی کی گئی۔پولیس کا کہنا ہیکہ مزید تحقیقات جاری ہیں اور گرفتار ملزمان سے تفتیش کی جارہی ہے۔