صادق آباد ،سردار سکندر حیات خاں لغاری کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار

پیر 5 مئی 2025 12:06

صادق آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2025ء) سابق صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان سربراہ پاکستان ملت پارٹی سردار فاروق احمد لغاری مرحوم کے فرزند چیف سردار لغاری برادری سابق ایم پی اے وضلع ناظم جمال خان لغاری نےصادق آباد سے تعلق رکھنے والے سابق صوبائی وزیر خوراک سردار رفیق حیدر خان لغاری سردار شفیق حیدر خان لغاری اور سردار زبیر حیدر خان لغاری کے بڑے بھائی سردار سکندر حیات خاں کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ مرحوم انتہائی نیک اور شریف النفس انسان تھے انہوں نے ہمیشہ ساری زندگی درویشی میں گزاردی مرحوم کی وفات پر جو خلاء پیدا ہوا وہ شاہد کبھی پر نہ ہوسکے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سردار معین اکمل خان لغاری،سردار صلاح الدین اکمل خان لغاری،سردار نعمان حیدر خان لغاری،سردار فیاض احمد خان لغاری،سردار شبیر احمد خان لغاری،سردار عدنان خان لغاری،سردار محسن رفیق خان لغاری،سمیت دیگر لغاری برادری کی متعدد شخصیات موجود تھیں۔\378