ایف بی آروصولیاں بہترکرنے کی کوشش،انکم ٹیکس آرڈیننس کے اہم نکات سامنے آگئے

چیف کمشنر کسی بھی کاروباری جگہ افسر تعینات کر سکے گا۔ پیداوار، سروسز اور اسٹاکس کی براہ راست نگرانی ہوگی

پیر 5 مئی 2025 14:25

ایف بی آروصولیاں بہترکرنے کی کوشش،انکم ٹیکس آرڈیننس کے اہم نکات ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2025ء)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی وصولیاں بہتر بنانے کیلئے سخت انکم ٹیکس آرڈیننس کے اہم نکات سامنے آگئے۔ایف بی آر ذرائع کے مطابق چیف کمشنر کسی بھی کاروباری جگہ افسر تعینات کر سکے گا۔ پیداوار، سروسز اور اسٹاکس کی براہ راست نگرانی ہوگی، اس عمل سے بڑے پیمانے پر کم سیل دکھانے کا خاتمہ ہوگا۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپتال، تعلیمی اداروں اور سروس سیکٹر میں بھی تعیناتی ہو سکے گی، کورٹ فیصلے کی موجودگی پر بلانوٹس بینک سے ٹیکس رقم کاٹی جا سکے گی۔آرڈیننس میں ایف ای ڈی سے بچنے کے لیے جعلی بار کوڈ، لیبل یا اسٹیمپ مجرمانہ عمل قرار دے دیا گیا۔ذرائع نے کہا کہ ایف بی آر دیگر صوبائی یا وفاقی افسران کو چیکنگ، ضبطگی یا معائنہ جیسے اختیار دے سکتا ہے، آرڈیننس فوری نافذ العمل ہو چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :