Live Updates

بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم کا لیجنڈ گلوکار استاد نصرت فتح علی خان کو زبردست ٹریبیوٹ

'' سانو اک پل'' ریلیز ہوگیا میوزک لوورز کی جانب بے حد پزیرائی حاصل ہونے لگی

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 5 مئی 2025 12:59

بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم کا لیجنڈ گلوکار استاد نصرت ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مئی2025ء) ویلو ساؤنڈ سٹیشن سیزن تھری کامیابی سے جاری بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم کا لیجنڈ گلوکار استاد نصرت فتح علی خان کو زبردست ٹریبیوٹ '' سانو اک پل'' ریلیز ہوگیا میوزک لوورز کی جانب بے حد پزیرائی حاصل ہونے لگی نامور ہدایتکار پروڈیوسر بلال لاشاری کی ڈائریکشن میں بننے والی ویڈیو کو خوب سراہا جارہا ہے ابتک ویڈیو سونگ کو دیکھنے والوں کی تعداد لاکھوں سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ مختلف میوزک پلیٹ فارمز پر گانا ٹرینڈنگ میی آگیا جبکہ عاطف اسلم کے مداحوں کی جانب استاد نصرت فتح علی خان کو زبردست ٹریبیوٹ پیش کرنے پر عاطف اسلم کی خوب تعریفیں کی جارہی ہےجس گانے میی استاد نصرت فتح علی خان کی آواز کو شامل کیا گیا ہے جبکہ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارم پر میوزک کے دلدادہ افراد ویلو ساؤنڈ سٹیشن سیزن تھری کی اس کاوش پر  پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے اس ویڈیو کو خوب سراہا رہے ہیں یاد رہے کہ ویلو ساؤنڈ سٹیشن سیزن تھری میی نامور ہدایتکار پروڈیوسر بلال لاشاری ان ویڈیوز کو ڈائریکٹ کر رہے جبکہ معروف پروڈیوسر عمارہ حکمت بطور کو پروڈیوسر حصہ لیی رہی ہے ویلو ساؤنڈ سٹیشن سیزن تھری میی ہفتہ وار ویڈیو کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز کیا جاتا ہے گزشتہ ہفتے نامور گلوکارہ شئے گل اور عبدالمنان کے ویڈیو سونگ '' گلہ'' کو ریلیز کیا گیا تھا جس کو میوزک لوورز نے خوب پسند کیا وہ گانا بھی لاکھوں کی تعداد میی لوگ دیکھ چکے ہیی میوزک حلقوں کی جانب اس سیزن میں جہاں نامور گلوکاروں کے گانوں کو مقبولیت حاصل ہورہی وہی بلال لاشاری کے خوب چرچے کیے جارہے ان کی ویڈیو ڈائریکشن پزیرائی حاصل ہورہی ہے۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات