پانچ لاکھ آبادی پر مشتمل ڈسٹرکٹ ہسپتال باغ تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا

وزیراعظم آزاد کشمیرکے گڈ گورننس کے اعلانات ہوائی، باغ ضلعی ہسپتال کیساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک 7 ڈاکٹرز کا تبادلہ حکومت کی عدم دلچسپی کے باعث ڈسٹرکٹ ہسپتال اندر سے کھوکھلا کرکے رکھ دیا گیا ،عوام جائیں تو جائیں کہاں جائیں

پیر 5 مئی 2025 17:05

باغ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2025ء)وزیراعظم آزاد کشمیرکے گڈ گورننس کے اعلانات ہوائی، باغ ضلعی ہسپتال کیساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک 7 ڈاکٹرز کا تبادلہ ۔

(جاری ہے)

تقریبا پانچ لاکھ آبادی پر مشتمل ڈسٹرکٹ ہسپتال باغ تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا وزیراعظم کے اعلانات بھی جعلی نکلے چند ماہ قبل سیکرٹری ہیلتھ سمیت دیگر حکام بھی باغ ہسپتال دورے پر آئے خوبصورت تقریب منعقد کی خوب سیرت باتیں کیں بلند دعوے کئے گئے مگر بعدازاں کچھ بھی نہ ہوا ہسپتال مزید تنزلی کا شکار ہوتا گیا گزشتہ دو ماہ کے اندر ضلعی ہسپتال میں 7 اہم ڈاکٹرز کو تبدیل کرکے دیگر اضلاع میں بھیج دیا ایک عارضی خاتون ڈاکٹر کا جب کسی دوسرے علاقے تبادلہ کیا تو اس نے وہاں حاضر ہونے کے بجاے ملازمت چھوڑ دی ضلعی ہسپتال میں روزانہ تقریبا سات آٹھ سو مریضوں کا چیک اپ ہوتا مگر اکثر متعلقہ ڈاکٹر نہ ہونے سے مریض مشکلات کا شکار ہوتے تقریبا 24 کی تعداد میں نصف تعداد بھی ڈاکٹر کی نہیں بیشمار پوسٹیں خالی دور دراز علاقوں سے مریض ضلعی ہسپتال میں آکر رلنے لگے نہ اتنے مالی پوزیشن کے پاکستانی شہروں کو جاسکیں باغ ہسپتال کی خوبصورت عمارت تو موجود لیکن حکومت کی عدم دلچسپی کے باعث ڈسٹرکٹ ہسپتال اندر سے کھوکھلا کرکے رکھ دیا عوام جائیں تو جائیں کہاں جائیں باغ کے تین وزیر حکومت بھی آئیں بائیں شائیں کرتے رہے باغ ہسپتال کا کوئی پرسان حال نہیں نہ لیب میں کٹ نہ آئی سرجن نہ کارڈیالوجی نہ ہیلتھ ایمرجنسی نہ میڈیکل ڈاکٹر سب کے تبادلے کرکے ہسپتال کے اندر بد انتظامی پیدا کر دی ایک طرف ہمارے اداروں کی یہ حالت دوسری طرف حکومت کی بے حسی تیسری طرف جنگ کے منڈلاتے بادل چوتھی طرف حکومت کے ایمرجنسی کے نافذ کے فضول اعلانات حکمران طبقہ عیاشیوں میں عوام جاے جہنم خدانخواستہ اگر جنگ لگ ہی گئی تو باغ کا مقام جو حویلی کے ساتھ منسلک یہاں ایمرجنسی میں کیسے ضرورت پوری کرے گا -