Live Updates

سابق طلباء کا ادارے سے تعلق برقرار رکھنا نئی نسل کے لیے مشعل راہ ہے ،طاہر کھوکھر

گورنمنٹ ڈگری کالج میرپور میں ہونے والی اولڈ سٹوڈنٹس تقریب محض ایک رسمی اجتماع نہیں بلکہ ایک فکری احیاء کی علامت ہے

پیر 5 مئی 2025 17:05

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2025ء)پاسبان وطن پاکستان کے مرکزی صدر سابق وزیر محمد طاہر کھوکھر نے گورنمنٹ ڈگری کالج میرپور میں منعقدہ اولڈ سٹوڈنٹس کی تقریب میں شرکت کی اس موقع پر انہوں نے کالج کے سابق طلباء سے ملاقات کی اور تعلیمی ادارے کی ترقی میں ان کے کردار کو سراہا۔تقریب میں محمد طاہر کھوکھر نے اپنے خطاب میں کہا کہ تعلیمی ادارے قوم کی تعمیر میں بنیادی حیثیت رکھتے ہیںاور سابق طلباء کا ادارے سے تعلق برقرار رکھنا نہ صرف نئی نسل کے لیے مشعل راہ ہے بلکہ ادارے کی بہتری کے لیے بھی معاون ثابت ہوتا ہے انہوں نے کالج کی سابقہ کارکردگی اور اساتذہ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

تقریب میں اساتذہ، پرانے طالبعلم ساتھی اور دیگر معززین بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

تقریب میں مختلف تقاریر، یادگار لمحات کی تصاویر کی نمائش اورتعلیمی ترقی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔طاہر کھوکھر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ مستقبل میں بھی تعلیمی اداروں کی بہتری اور نوجوانوں کی رہنمائی کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے تعلیم شعور اور قیادت کی ضرورت ہے گورنمنٹ ڈگری کالج میرپور میں ہونے والی اولڈ سٹوڈنٹس تقریب محض ایک رسمی اجتماع نہیں بلکہ ایک فکری احیاء کی علامت ہے ایک ایسا موقع جہاں ماضی، حال اور مستقبل ایک دوسرے سے ہمکلام ہوئے۔

طاہر کھوکھر نے تعلیمی اہمیت پر زور دیا وہیں ماضی کی یادوں اور طالبعلمی کے رشتے کو بھی نئے سرے سے اجاگر کیاتعلیم حاصل کرنا ضروری ہے علم کے بغیر انسان ادھورا ہے آج کا دور بہت ایڈوانس ہو چکا ہے جہاں تعلیم اب صرف ایک ضرورت نہیں بلکہ بقاء کی ضمانت ہے والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو زیورِ تعلیم سے آراستہ کریںطاہر کھوکھر نے کہا کہ آج کا دن میرے لیے یادگار اور تاریخ ساز ہے برسوں بعد انہی در و دیوار کے سائے تلے اپنے پرانے ساتھیوں کو دیکھ کر دل خوشی سے بھر گیا یوں محسوس ہوا جیسے کالج کے دن لوٹ آئے ہوں ایسی تقریبات ہر تعلیمی ادارے میں ہونی چاہئیں تاکہ طالبعلموں کے مابین روابط اور خلوص پر مبنی رشتہ قائم رہے انہوں نے اس بات کو سراہا کہ آج کے نفسا نفسی کے دور میں جہاں ہر شخص اپنے کاروبار، روزگار اور مسائل میں الجھا ہوا ہے، وہاں پرانے طالبعلموں کو ایک جگہ اکٹھا کرنا آسان نہیں تھالیکن انتظامیہ نے یہ مشکل کام نہایت خوش اسلوبی سے انجام دیا وہ مبارکباد کے مستحق ہیں طالبعلمی کا رشتہ صرف تعلیم نہیں طالبعلمی کا رشتہ ایک فیملی کی طرح ہوتا ہے خلوص تعاون اور عزت سے بھرا ہواآج کا طالبعلم ایک نئے دور کا سامنا کر رہا ہے ٹیکنالوجی انفارمیشن کے اس دور میں اگر ہم نے اپنے بچوں کو تعلیم سے دور رکھا تو وہ دنیا کی دوڑ میں پیچھے رہ جائیں گے تعلیم صرف روزگار کے لیے نہیںبلکہ سوچ، شعور اور بہتر معاشرہ تشکیل دینے کے لیے بھی ضروری ہے تعلیم ہی وہ چراغ ہے جو ہر اندھیرے میں روشنی بن سکتا ہے ہمیں اپنی نوجوان نسل پر اعتماد ہے بس انہیں سمت دکھانے کی ضرورت ہے ایسی تقاریب صرف یادگار لمحات نہیں بلکہ مستقبل کی بنیاد بن سکتے ہیں اگر انہیں سنجیدگی سے لیا جائے۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات