Live Updates

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی بھارت سے واپس مریضوں کے مفت علاج کی ہدایت

حالیہ کشیدگی کے بعد بھارت سے پاکستانی مریضوں کو علاج ادھورا چھوڑ کر واپس بھیج دیا گیا تھا

پیر 5 مئی 2025 18:53

وزیراعلیٰ  پنجاب مریم نوازکی بھارت سے واپس مریضوں کے مفت علاج کی ہدایت
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بھارت سے واپس آنے والے مریضوں کے مفت علاج کی ہدایت کی ہے۔حالیہ کشیدگی کے بعد بھارت سے پاکستانی مریضوں کو علاج ادھورا چھوڑ کر واپس بھیج دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ٹرانسپلانٹ اور دیگر امراض میں مبتلا مریضوں کا پنجاب میں علاج یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے بھارت سے ادھورے علاج کے ساتھ آنے والے مریضوں کے مفت علاج کا بھی حکم دیا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ بھارت سے آنے والے مریضوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،وزیراعلیٰ نے محکمہ صحت کے حکام کو ہدایات جاری کردی ہیں۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات