آندرے رسل ہزارآئی پی ایل رنز مکمل کرنیوالے تیسرے کرکٹر بن گئے

پیر 5 مئی 2025 20:36

آندرے رسل ہزارآئی پی ایل رنز مکمل کرنیوالے تیسرے کرکٹر بن گئے
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مئی2025ء) ویسٹ انڈین اسٹار آندرے رسل ایڈن گارڈنز کولکتہ میں ہزار آئی پی ایل رنز مکمل کرنے والے تیسرے کرکٹر بن گئے۔ ان سے قبل موجودہ بھارتی ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر اور روبن اوتھاپا بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔

(جاری ہے)

رسل نے یہ سنگ میل اتوار کو راجستھان رائلز کیخلاف کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی جانب سے 25 گیندوں پر 57 رنز ناقابل شکست بناکر انجام دیا۔ ان کی اننگز میں 4 چوکے اور 6 سکسر شامل تھے، نائٹ رائیڈرز نے 4 وکٹ پر 206 رنز جوڑے، گمبھیر نے ایڈن گارڈنز میں 1407 رنز بنائے جبکہ اوتھاپا اپنے آئی پی ایل کیریئر میں 1159 رنز اس تاریخی میدان پر بناچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :