Live Updates

پشاور زلمی کے پلے آف مرحلے تک رسائی کے امکانات بڑھ گئے

بابر الیون نے ملتان سلطانز کو باآسانی شکست دے کر ٹورنامنٹ میں چوتھی فتح حاصل کر لی

muhammad ali محمد علی پیر 5 مئی 2025 23:09

پشاور زلمی کے پلے آف مرحلے تک رسائی کے امکانات بڑھ گئے
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مئی2025ء) پشاور زلمی کے پلے آف مرحلے تک رسائی کے امکانات بڑھ گئے، بابر الیون نے ملتان سلطانز کو باآسانی شکست دے کر ٹورنامنٹ میں چوتھی فتح حاصل کر لی۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 10 کے 25ویں میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کیخلاف ٹاس جیتا۔ سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔

(جاری ہے)

ٹاس جیتنے کے باوجود ملتان سلطانز ہوم گراونڈ پر بھی کارکردگی دکھانے میں ناکام رہی، ملتان کے میدان پر پشاور زلمی کو آسان ہدف ملا، زلمی کے گیند بازوں نے میزبان ٹیم کے بلے بازوں کی ایک نہ چلنے دی، سلطانز کی پوری ٹیم 20 ویں اوور میں صرف 108 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ جواب میں پشاور زلمی نے مطلوبہ ہدف 13 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ پشاور زلمی کی جانب سے صائم ایوب 49 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ملتان اب تک صرف ایک فتح حاصل کر سکی جبکہ پشاور زلمی نے چوتھی فتح حاصل کر کے پلے آف مرحلے تک رسائی کے امکانات کو بڑھا لیا ہے۔
Live پی ایس ایل 10 سے متعلق تازہ ترین معلومات