Live Updates

قومی یوتھ کبڈی ٹیم کے چنا کے سلسلہ میں دو روزہ اوپن ایشین سٹائل ٹرائلز 8 مئی سے شروع ہونگے

پیر 5 مئی 2025 21:33

قومی یوتھ کبڈی ٹیم کے چنا کے سلسلہ میں دو روزہ اوپن ایشین سٹائل ٹرائلز ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مئی2025ء) پاکستان کبڈی فیڈریشن کے زیر اہتمام قومی یوتھ کبڈی ٹیم کے چنا کے سلسلہ میں دو روزہ اوپن ایشین سٹائل ٹرائلز 8 مئی صبح نو بجے سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہونگے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد سرور رانا نے بتایا کہ منتخب ٹیم بحرین میں کھیلی جانے والی تیسری ایشین یوتھ گیمز میں شرکت کرے گی اور قومی یوتھ ٹیم کے چنا کے سلسلہ میں ٹرائلز میں 14 سے 18 سال تک کی عمر اور 70 کلو گرام سے کم وزنی کھلاڑی حصہ لینے کے مجاز ہونگے۔

ٹرائلز میں حصہ لینے والے کھلاڑی اپنے ہمراہ پاسپورٹ سائز سفید یا نیلے رنگ بیک گرانڈ کے دو عدد فوٹو اور نادرا کا اصلی شناختی کارڈ یا ب فارم لائیں. دونوں روز 8 اور 9 مئی کو ٹرائلز صبح نو بجے سے شروع ہونگے اور اوپن ٹرائلز میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کو کوئی ٹی اے، ڈی اے نہیں دیا جائے گا۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات