ٹاپ سیڈڈ آریانا سبالینکا نے تیسری مرتبہ میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

پیر 5 مئی 2025 20:36

ٹاپ سیڈڈ آریانا سبالینکا نے تیسری مرتبہ میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ..
میڈرڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مئی2025ء) بیلاروس کی نامور ٹینس سٹار عالمی نمبر ون اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ آریانا سبالینکا نے ڈبلیو ٹی اے میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ 26 سالہ بیلاروسی ٹینس سٹار آریانا سبالینکا نے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں 21 سالہ امریکی نامور ٹینس سٹار کوکوگف کو شکست دے کر تیسری مرتبہ میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا ویمنز سنگلز ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

اس فتح کے بعد ٹاپ سیڈڈ آریانا سبالینکا کے ڈبلیو ٹی اے ٹائٹلز کی تعداد 20 ہوگئی ہے۔ ڈبلیو ٹی اے کے زیر اہتمام میڈرڈ اوپن کے دلچسپ مقابلے سپین کے دارالحکومت میڈرڈ کے وینیو پارک منزاناریس میں جاری ہیں جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

(جاری ہے)

خواتین کے سنگلز مقابلوں کے فائنل رائونڈ کے میچ میں 26 سالہ بیلاروسی ٹینس سٹار آریانا سبالینکا نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف 21 سالہ امریکی ٹینس سٹار کوکوگف کو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 6-7(3-7) سے ہرا کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔

آریانا سبالینکا نے اس سے قبل میڈرڈ میں 2021 اور 2023 کا ویمنز سنگلز ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ آریانا سبالینکا نیجمہوریہ چیک کی ٹینس سٹار پیٹرا کویٹووا کا تین مرتبہ میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا تین مرتبہ ایونٹ جیتنے کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا۔

متعلقہ عنوان :