آئی پی ایل میچ کے بعد حریف تماشائی آپس میں الجھ پڑے

فریقین کے ایک دوسرے کیخلاف تلخ جملے، جھگڑے کو روکنے کیلئے پولیس طلب

پیر 5 مئی 2025 20:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مئی2025ء) رائل چینلنجرز بنگلورو کے ہاتھوں چنئی کی 2 رنز سے شکست کے بعد دونوں ٹیموں کے پرستاروں میں جھگڑا ہوگیا۔ چناسوامی اسٹیڈیم میں ہفتے کو منعقدہ مقابلے میں دونوں جانب سے ایک دوسرے کیخلاف تلخ جملے کہے گئے۔

(جاری ہے)

زیرگردش ویڈیو میں چناسوامی اسٹیڈیم کے باہر چنئی کا ایک پرستار آئی پی ایل 2003 کی ٹرافی تھامے ہوئے دھونی کا پوسٹر اٹھائے کھڑا تھا۔

اس کی بنگلورو کے پرستاروں سے تکرار شروع ہوگئی جس کے بعد بنگلورو کے دو پرستار اس سے جھگڑ پڑے جس پر پولیس کو طلب کیا گیا۔ ابھی تک لڑائی کی اصل بات سامنے نہیں آئی لیکن فریقین ایک دوسرے پر الزام عائد کررہے ہیں، بنگلورو کی ٹیم اب 13 مئی کو چناسوامی اسٹیڈیم پر سن رائزرز حیدرآباد کا سامنا کرے گی۔

متعلقہ عنوان :