کبری خان کا گوہر رشید کیلئے برتھ ڈے سرپرائز، تصاویر،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

پیر 5 مئی 2025 22:38

کبری خان کا گوہر رشید کیلئے برتھ ڈے سرپرائز، تصاویر،ویڈیو سوشل میڈیا ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2025ء)گوہر رشید کی سالگرہ پر کبری خان کے سرپرائز اور ستاروں سے سجی تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر چھا گئیں۔

(جاری ہے)

کبری خان کی سالگرہ میں شوبز انڈسٹری کے جانے مانے چہرے وجہاہت رف، شہزاد شیخ اور اہلیہ حنا میر، ضرار خان، خاقان شہناواز اور دیگر ستارے شامل ہوئے، ہر کوئی اس خوبصورت جوڑی کے لیے خوشی اور محبت کے جذبات لے کر آیا۔

تقریب میں رنگ برنگے غبارے، کیک، مسکراہٹیں اور دوستوں کی ہنسی نے گوہر رشید کا دن خاص بنا دیا، اس موقع پر لی گئی خوبصورت تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، جس میں گوہر اور کبری کی بیساختہ خوشی دیکھی جا سکتی ہے۔نکاح سے لے کر سالگرہ کے پرمسرت لمحوں تک یہ جوڑا مسلسل اپنے مداحوں کے دل جیت رہا ہے۔