Live Updates

منیب بٹ شادیوں میں کھانا ضائع کرنیوالے مہمانوں پربرس پڑے

پیر 5 مئی 2025 21:48

منیب بٹ شادیوں میں کھانا ضائع کرنیوالے مہمانوں پربرس پڑے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مئی2025ء) پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے نامور اداکار و ماڈل منیب بٹ نے اپنے نئے وی لاگ میں ایک سنگین معاشرتی خرابی کو اجاگر کیا ہے۔اداکار منیب بٹ ناصرف اداکار ہیں بلکہ انہوں نے دور حاضر کے ساتھ چلتے چلتے اپنا یوٹیوب چینل بھی بنا لیا ہے جسے بڑی تعداد میں ان کے مداح فالورو کرتے ہیں۔منیب بٹ اپنے حالیہ وی لاگ میں شادی میں شرکت کرنے والے مہمانوں سے خفا اور نالاں نظر آئے۔

منیب بٹ کے تازہ وی لاگ سے ایک مختصر سی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں انہیں شادی میں مدعو مہمانوں کی جانب سے کھانے کی پلیٹ بھرنے اور بعد ازاں اسے ختم نہ کرنے پر غصے کا اظہار کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔اداکار نے اپنے وی لاگ میں ٹیبل پر رکھی پلیٹوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ میں نے تین بار کچن کا دورہ کیا ہے، شادیوں پر کھانا کبھی بھی ختم نہیں ہوتا ہے جب تک کے مہمان اسے ضائع نہ کریں۔

(جاری ہے)

ان کا بچے ہوئے کھانے سے بھری ہوئی پلیٹوں کو کیمرے پر دکھاتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ سارا کھانا ضائع ہو گیا ہے۔ویڈیو میں اداکار مہمانوں کی جانب سے اس لاپرواہی پر لاجواب اور افسوس کرتے نظر آ رہے ہیں۔دوسری جانب اس وائرل ویڈیو کے کمنٹ باکس میں منیب بٹ کے مداح، فالوورز و انٹرنیٹ صارفین اپنی اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔صارفین کا کہنا ہے کہ منیب بٹ نے اپنے وی لاگ میں مثبت بات کر کے معاشرے کی اصلاح کی کوشش کی ہے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات