Live Updates

سوشل میڈیا پر رجب بٹ کی پاکستان واپسی سے متعلق چہ مگوئیاں

پیر 5 مئی 2025 22:38

سوشل میڈیا پر رجب بٹ کی پاکستان واپسی سے متعلق چہ مگوئیاں
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2025ء)بیرون ملک موجود متنازع یوٹیوبر، ٹک ٹاکر رجب بٹ کے پاکستان واپس آنے سے متعلق سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں ہونے لگیں ۔ رجب بٹ گزشتہ ماہ اپنی ایک متنازع ویڈیو اور پرفیوم کے نام کے سبب تنازع کا شکار ہو گئے تھے، وہ ان دنوں توہین مذہب کے الزامات کا سامنا کر رہے ہیں، مقدمہ درج ہونے اور قتل کی دھمکیوں کے پیشِ نظر رجب بٹ پاکستان سے سعودی عرب چلے گئے تھے۔

(جاری ہے)

رجب بٹ نے سعودی عرب میں ناصرف عمرہ ادا کیا تھا بلکہ مسجدالحرام میں مطاف میں کھڑے ہو کر مداحوں سے معافی بھی مانگی تھی۔رجب بٹ گزشتہ ماہ دبئی اور لندن میں مقیم رہے۔ حال ہی میں اداکار کی جانب سے اپنے انسٹاگرام پر نئی اسٹوری شیئر کی تھی جس میں انہیں کسی خاتون غالبا اپنی والدہ کا ہاتھ تھامے دیکھا گیا تھا۔پوسٹ کا وائرل ہونا تھا کہ رجب بٹ کے مداح و سوشل میڈیا صارفین میں چہ مگوئیاں شروع ہو گئیں کہ ٹک ٹاکر پاکستان واپس آ چکے ہیں۔دوسری جانب رجب بٹ یا ان کے کسی دوست کی جانب سے ان افواہوں پر تاحال کوئی ردِ عمل کا اظہار نہیں کیا گیا ہے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات