کمشنر کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال راولپنڈی کا دورہ

پیر 5 مئی 2025 19:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2025ء) کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال (ڈی ایچ کیو) کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حسان طارق، ایم ایس DHQ و دیگر متعلقہ افسران بھی وہاں موجود تھے۔ کمشنر راولپنڈی نےہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور عملے کی حاضری کو چیک کیا۔انہوں نے وارڈز کے دورے پر مریضوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان سے علاج معالجے کی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔

(جاری ہے)

نیز مریضوں سے ہسپتال کے عملے کے رویئے، دوائیوں کی فراہمی اور چیک اپ کی کارکردگی سے متعلق پوچھتے ہوئے ہدایت کی کہ ان کی تجاویز کی روشنی میں فراہم کردہ سہولیات کو مزید بہتر کیا جائے۔کمشنر راولپنڈی نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود کے اداروں میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے صفائی کے نظام، مریضوں کے لیے موجود سہولیات اور ایمرجنسی سروسز کی دستیابی کا بھی جائزہ لیا۔ کمشنر راولپنڈی نے اس بات پر زور دیا کہ طبی سہولیات کی فراہمی میں شفاف اور مؤثر نظام کو برقرار رکھا جائے تاکہ عوام کا اعتماد بحال رہے۔

متعلقہ عنوان :