خیبرپختونخوا میں 600معدنیات کی لیز جاری نہ ہونے سے سالانہ ایک ارب روپے کا نقصان

لیز جاری ہونے سے 30ہزار سے زائد لوگوں کو روزگار کے مواقع مل سکتے ہیں، رپورٹ

پیر 5 مئی 2025 20:35

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2025ء)خیبر پختونخوا میں 600سے زائد معدنیات کی لیز جاری نہ ہونے کی وجہ سے ایک ارب سے زائد کے نقصان کا انکشاف ہوا ہے۔ محکمہ معدنیات کی دستاویزات کے مطابق خیبر پختونخوا میں معدنیات کی جانب سے 3200لیز جاری کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

رائلٹی، آکشن اور فیسوں سمیت محکمے کو سال 2023-24کے دوران چھ ارب 20کروڑ روپے 99لاکھ 70ہزار 491روپے کی آمدن ہوئی۔

مذکورہ لیز سے ایک لاکھ 60ہزار لوگ روزگار سے وابستہ ہیں۔دستاویزات کے مطابق اس وقت معدنیات کی 600لیز بند ہیں۔محکمہ کی دستاویزات کے مطابق حکومت کی جانب سے لیز کھولنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں تو محکمے کو مزید سالانہ ایک ارب روپے کی آمدن ہو سکتی ہے اور 30ہزار سے زائد لوگوں کو روزگار کے مواقع مل سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :