ڈی پی او آفس مانسہرہ کے پرانے دفاتر کی از سر نو تعمیر شروع

منگل 6 مئی 2025 10:30

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2025ء) ڈی پی او آفس مانسہرہ کے پرانے دفاتر کی از سر نو تعمیر کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ مانسہرہ پولیس کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید کے احکامات کی روشنی میں خیبرپختونخوا پولیس کے انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے مختلف اضلاع میں عملی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ انہی اقدامات کے تحت ڈی پی او آفس مانسہرہ کے اندر موجود پرانے دفاتر کی خستہ حال عمارت کو ازسرنو تعمیر کرنے کا کام باقاعدہ طور پر شروع کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ڈی پی او شفیع اللہ گنڈا پور نے اپنے تمام سٹاف کے ہمراہ دعا کے ساتھ تعمیراتی کام کا آغاز کیا۔ اس منصوبے کی براہ راست نگرانی ایس پی سٹی ریشم جہانگیر کر رہی ہیں، جو تعمیراتی سرگرمیوں کو معیار اور وقت کی پابندی کے ساتھ مکمل کروانے کے لیے متحرک ہیں۔ پولیس کانسٹیبلری میں اس اقدام پر خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے، اور اہلکاروں نے انسپکٹر جنرل آف پولیس ذوالفقار حمید کا شکریہ ادا کیا جن کی جانب سے پولیس اہلکاروں کے لیے بہتر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے متعدد اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :