شدید گرمی کے موسم میں آم کے پودوں کوسفوفی پھپھوندی کے حملہ سے محفوظ رکھنے کی ہدایت

منگل 6 مئی 2025 12:48

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2025ء) محکمہ زراعت (پلانٹ پروٹیکشن )نے باغبانوں کو شدید گرمی کے موسم میں آم کے پودوں کوسفوفی پھپھوندی کے حملہ سے محفوظ رکھنے کی ہدایت کی ہے ۔ڈائریکٹر پیسٹ و ارننگ و کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈزڈاکٹر مقصوداحمد نے کہا ہے کہ چونکہ موسمی حالات کے دوران آم کے پودوں پر سفوفی پھپھوندی کاحملہ ہوسکتاہے لہذاباغبان اس مرحلہ پر باغات پر کڑی نظر رکھیں اوربورکے تیزی سے بٹورمیں تبدیل ہونے کے وقت پیداوار کو متاثرہونے سے بچائیں تاکہ آم کی بہترین فصل کو نقصان پہنچنے کا احتما ل نہ رہے۔

(جاری ہے)

اے پی پی سے خصوصی گفتگو انہوں نے بتایا کہ پنجاب کے آم کے باغات کے علاقوں خصوصاً پنجاب کے اضلاع میں شدید گرمی کے باعث آم کے درختوں پرسفوفی پھپھو ندی کاحملہ ہونے کی علامات ظاہرہورہی ہیں جبکہ بورکے بٹور بننے کے باعث اس بیماری کے پھیلاؤمیں بھی تیزی آنے کا خدشہ رہتاہے جو درختوں کو اپنی لپیٹ میں لیکر50فیصد تک پیداوار متاثر کرسکتاہے۔ انہوں نے آم کے باغبانوں کو ماہرین زراعت اور ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ کے فیلڈ سٹاف کی مشاورت سے فوری طورپر مناسب وسفارش کردہ زہرپاشی کی ہدایت کی ہے تاکہ آم کی فصل کو بیماری اور کاشتکاروں کو مالی نقصان سے بچانا ممکن ہوسکے۔