سلطان پور کے سرسید پبلک سکول اینڈ کالج میں تقسیم انعامات کی تقریب

منگل 6 مئی 2025 12:49

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2025ء) حویلیاں کے علاقہ سلطان پور میں سرسید پبلک سکول اینڈ کالج میں تقسیم انعامات کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ بچوں کی شاندار پرفارمنس نے شرکاءاور والدین سے خوب داد وصول کی۔ پروقار تقریب کے مہمان خصوصی پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک ضلع ایبٹ آباد کے صدر عاطف خان جدون تھے۔

(جاری ہے)

دیگر مہمانوں میں پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک تحصیل حویلیاں کے صدر اعجاز گوہر خان، صدر پریس کلب حویلیاں حاجی قادر بخش اور نذر جدون تھے۔

اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کئے گئے۔ منیجنگ ڈائریکٹر سرسید پبلک سکول اینڈ کالج سلطان پور ضیاءسرفراز خان نے تمام مہمانوں اور والدین کا تقریب میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :