امریکا اور اسرائیل کے یمن پر فضائی حملے، الحدیدہ بندرگاہ اور صنعا کو نشانہ بنایا

یہ پہلا موقع ہے جب کوئی میزائل بین گوریون ائیرپورٹ کی حدود میں گرا ہے،اسرائیلی فوج

منگل 6 مئی 2025 17:12

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2025ء)یمن کے حوثی باغیوں نے دعوی کیا ہے کہ امریکا اور اسرائیل نے یمن کے مغربی ساحلی شہر الحدیدہ کی بندرگاہ پر چھ فضائی حملے کیے۔

(جاری ہے)

حوثی میڈیاکے مطابق، یہ حملے باجل ضلع میں بھی کیے گئے۔صنعا اور ہوائی اڈے کی سڑک کو بھی امریکی حملوں کا نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں 16 افراد زخمی ہوئے۔ صنعا میں مزید تین اور شمالی گورنری الجوف میں سات فضائی حملے کیے گئے۔