ڈپٹی کمشنر بہاول پور کا سر صادق محمد خان عباسی ہسپتال بہاول پور کا اچانک دورہ

منگل 6 مئی 2025 18:00

بہاول پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2025ء) ڈپٹی کمشنر بہاول پور ڈاکٹر محمد فرحان فاروق نے سر صادق محمد خان عباسی ہسپتال بہاول پور کا اچانک دورہ کیا ۔اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر حامد نے انہیں بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے وارڈز میں مریضوں کو علاج معالجے کے لئے فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔انہوں نے ہسپتال میں ادویات کا سٹاک اور پتھالوجیکل ٹیسٹ کی فراہمی کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں صفائی ستھرائی کے کاموں کا بھی معائنہ کیا۔

متعلقہ عنوان :