zمدینہ منورہ میں سکیورٹی آپریشنز سینٹر 911 کا افتتاح کردیا گیا

۷ وزیرداخلہ نے یونیفائیڈ سیکیورٹی آپریشنز سینٹر میں مختلف جگہوں کا دورہ بھی کیا، ایک اور سروس کا بھی افتتاح

منگل 6 مئی 2025 20:35

مدینہ منورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مئی2025ء)سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف نے مدینہ میں نئے یونیفائیڈ سیکیورٹی آپریشنز سینٹر (911) کا افتتاح کردیا۔سعودی میڈیا کے مطابق اس موقع پر وزیرداخلہ نے یونیفائیڈ سیکیورٹی آپریشنز سینٹر میں مختلف جگہوں کا دورہ کیا۔سعودی میڈیا کے مطابق مدینہ میں قائم یہ سینٹر 28 ایمرجنسی اور دیگر سروسز اداروں کو منسلک کرتا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سعودی وزیر نے ایک اور سروس کا بھی افتتاح کیا جس کے ذریعے فون کال پر واقعات کی اطلاع دیتے وقت لوگ جگہ کی تصاویر اور ویڈیوز بھی اپ لوڈ کر سکیں گے۔سعودی میڈیا کے مطابق اس سے ایکشن لینے اور مدد کا ٹائم تیز اور بہتر ہو جائے گا۔سعودی میڈیا کے مطابق یہ مملکت میں نیشنل سیکیورٹی آپریشن سنٹر کے تحت چوتھا سنٹر ہے۔ اس کے علاوہ ریاض، مکہ مکرمہ اور مشرقی صوبے میں پہلے سے یہ سنٹرز موجود ہیں۔