Live Updates

اداکاروجے کے باڈی گارڈ نے پرستارپر بندوق تان لی

بدھ 7 مئی 2025 14:53

اداکاروجے کے باڈی گارڈ نے پرستارپر بندوق تان لی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2025ء)جنوبی بھارت کی تامل فلموں کے معروف اداکار جوزف وجے چندرا شیکھر المعروف وجے کے سیکیورٹی اسٹاف نے تامل ناڈو کے مادو رائے ایئرپورٹ پر اس وقت ایک پرستار پر بندوق تان لی جب اس نے وجے کے قریب جانے کی کوشش کی۔ سوشل میڈیا پر اس صورتحال کو ڈراونا اور پریشان کن قرار دیا گیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اداکار اور تامل ناڈو کی علاقائی سیاسی جماعت تمیلاگا ویٹری کازاہغم کے سربراہ 51 سالہ وجے حال ہی میں زیر تکمیل فلم کوڈائیکنال کی شوٹنگ سے جب مادو رائے ایئرپورٹ پہنچے تو انھوں نے وہاں موجود لوگوں اور پرستاروں کی جانب دیکھ کر ہاتھ لہرایا۔

اس موقع پر ایک پرستار نے انکے قریب جانے کی کوشش کی، تو انکے باڈی گارڈ نے اپنی بندوق نکال کر اس پر تان لی اور اسے پکڑ کر پیچھے کیا، جس سے سوشل میڈیا صارفین صدمے کا شکار ہوئے اور اسے ڈراونا قرار دیا۔تاہم مذکورہ بالا پرستار کا اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ اسے نہیں معلوم تھا کہ ان کے پاس بندوق ہے، انھوں نے یہ سیکیورٹی کی وجہ سے کیا ہوگا اور میں نہیں سمجھتا کہ انھوں نے کچھ غلط کیا۔
Live پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات