ممبئی انڈینز کے سابق کرکٹر شیوالک شرما ریپ کیس میں گرفتار

خاتون کی شکایت پر شیوالک شرما جوڈیشل کسٹڈی پر پولیس کے حوالے‘عدالت میں پیش

بدھ 7 مئی 2025 16:46

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2025ء)انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کی سابق چیمپئین ٹیم ممبئی انڈینز کے سابق کرکٹر شیوالک شرما کو ریپ کیس میں گرفتار کرلیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 26 سالہ شیوالک کو راجستھان پولیس نے حراست میں لینے کے بعد عدالت میں پیش کیا جہاں سے انھیں جوڈیشل کسٹڈی پر پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی کرکٹر پر خاتون نے الزام عائد کیا کہ شیوالک نے شادی کے جھوٹے بہانے سے ان کے ساتھ جسمانی تعلقات قائم کیے، دونوں کی ملاقات 2 برس قبل ودودرا میں ہوئی تھی، جس کے بعد فون پر رابطہ رہا۔شیوالک شرما کی خدمات گزشتہ ایڈیشن میں ممبئی انڈینز نے 20 لاکھ روپے میں حاصل کی تھیں مگر کسی میچ میں نہیں کھلایا ، پھر میگا نیلامی سے قبل انھیں ریلیز کردیا۔واضح رہے کہ سابق کرکٹر ہاردیک اور کرنال پانڈیا کے ساتھ فرسٹ کلاس کرکٹ بھی کھیل چکے ہیں۔