مقبوضہ جموںوکشمیر میں تمام تعلیمی ادارے بندکر دیے گئے

بدھ 7 مئی 2025 18:13

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2025ء)بھارتی ایئر لائنز نے مختلف شہروں سے اپنی پروازیں منسوخ کردی ہیں جبکہ سری نگر سمیت دیگرکچھ ہوائی اڈوں کو بھ بند کردیا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایئر انڈیا نے کہا کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر جموں، سری نگر، لیہہ، جودھ پور، امرتسر، بھوج، جام نگر، چندی گڑھ اور راجکوٹ جانے والی اپنی تمام پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔دریں اثنا، مقبوضہ جموں و کشمیر میںانتظامیہ نے بدھ کو تمام تعلیمی ادارے بند کر دیئے۔ڈویژنل کمشنر کشمیر وجے کمار بدھوری نے ایک بیان میں کہا کہبارہمولہ، کپواڑہ اور گریز میں سکول، کالج آج کے لیے بند رہیں گے۔