
سویلینز کا ملٹری ٹرائل کیس، جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس نعیم اختر افغان کا اختلافی نوٹ ، ٹرائل کو غیر آئینی قرار دیدیا
آرمی ایکٹ کا اطلاق صرف اور صرف مسلح افواج کے اہلکاروں پر ہوتا ہے اور سویلینز پر اس کا نفاذ آئین کی روح کے منافی ہے، تمام مقدمات عام عدلیہ میں چلائے جانے چاہئیں، ججز کا اختلافی نوٹ
فیصل علوی
بدھ 7 مئی 2025
16:55

(جاری ہے)
اختلافی نوٹ میں دونوں جج صاحبان نے مو¿قف اختیار کیا ہے کہ آرمی ایکٹ کا اطلاق صرف اور صرف مسلح افواج کے اہلکاروں پر ہوتا ہے اور سویلینز پر اس کا نفاذ آئین کی روح کے منافی ہے۔
دونوں ججوں نے اپنے اختلافی نوٹ میں دوٹوک انداز میں لکھا کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث ملزمان کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل کالعدم قرار دیا جاتا ہے اور تمام مقدمات عام عدلیہ میں چلائے جانے چاہئیں۔دونوں معزز ججز نے آئین کے آرٹیکل 10-اے (حقِ شفاف ٹرائل) اور آرٹیکل 25 (تمام شہریوں کے ساتھ مساوی سلوک) کو بطور حوالہ پیش کیا اور کہا کہ ان شقوں کے تحت کسی بھی سویلین کو فوجی عدالت میں مقدمے کا سامنا کرنا آئینی خلاف ورزی ہے۔اختلافی نوٹ میں مزید کہا گیا کہ آئین اور اسلامی اصولوں کے مطابق ہر شہری کو شفاف ٹرائل اور معلومات تک رسائی کا حق حاصل ہے۔ آئین کے آرٹیکل 175 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ عدالتوں کے قیام اور ان کے اختیارات آئین میں واضح طور پر درج ہیں، اور عدالتی نظام کو انتظامیہ (ایگزیکٹو) سے مکمل طور پر الگ رکھا گیا ہے۔معزز جج صاحبان نے یہ بھی قرار دیا کہ ان تمام گرفتار شدگان کو زیرسماعت قیدی کا درجہ حاصل ہوگا، جب تک کہ ان کے خلاف سول عدالت میں جرم ثابت نہ ہو جائے۔واضح رہے کہ اس سے قبل سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کو درست قرار دیدیا تھا۔عدالت نے آرمی ایکٹ کی کالعدم قرار دی جانے والی تینوں شقیں ٹو ون ڈی ،ٹو ڈی ٹو اور 59 فور کو بھی بحال کر دیاتھا۔عدالت عظمیٰ کاکہنا تھا کہ کیس کا مختصر فیصلہ آج جبکہ تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سلامتی کونسل: جنوبی سوڈان میں یو این مشن کی مدت میں توسیع
-
پوپ لیو کو کیتھولک روحانی پیشوا منتخب ہونے پر گوتیرش کی مبارکباد
-
مشرقی یروشلم میں فلسطینی سکولوں میں اسرائیلی کارروائی کی مذمت
-
اسلام آباد کی تمام بلند عمارتوں پر ہنگامی سائرن نصب کر دئیے گئے
-
پاک فوج نے بھارتی بٹالین ہیڈکوارٹر تباہ کر دیا
-
اللہ نہ کرے کہ ایٹمی جنگ ہو، ایٹمی جنگ کا آپشن دونوں ممالک کے پاس نہیں ہے
-
سندھ میں یونیسف اساتذہ اور طلباء کو جدید تعلیم و تربیت دینے میں مصروف
-
اسرائیلی کارروائی: مغربی کنارے پر بڑی تعداد میں فلسطینی گھر مسمار
-
پاکستان نے چینی ساختہ "جے 10" طیاروں سے 2 بھارتی جہاز مار گرائے
-
موجودہ حالات میں سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جانا چاہیے اور ان کے گرد مزید گھیرا تنگ نہ کیا جائے
-
آج ڈرونز آئے ہیں کل جہازآئے تھے ہم اپنا دفاع کریں گے
-
قوم منتظر ہے کہ نواز شریف بھی بھارتی جارحیت کے خلاف بات کریں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.