14 کروڑ 30 لاکھ سے زائد براڈ بینڈ صارفین کیساتھ کیش لیس معیشت کی طرف منتقل ہونی کی بھرپورصلاحیت موجود ہے ‘ شزا فاطمہ

ہفتہ 16 اگست 2025 18:31

14 کروڑ 30 لاکھ سے زائد براڈ بینڈ صارفین کیساتھ کیش لیس معیشت کی طرف منتقل ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2025ء)وفاقی وزیربرائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام شزا فاطمہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس 14کروڑ 30لاکھ سے زائد براڈ بینڈ صارفین کے ساتھ کیش لیس معیشت کی طرف منتقل ہونے کی بھرپور صلاحیت موجود ہے،موبائل والیٹس کی تعداد اب روایتی بینک اکائونٹس سے زیادہ ہے اور برانچ لیس بینکنگ کا ڈھانچہ مضبوط ہے،4سیلولر موبائل آپریٹرز میں سے صرف دو نے مضبوط موبائل والیٹ پلیٹ فارمز قائم کیے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ وزیر اعظم کے کیش لیس اکانومی اقدام کے تحت اہم اہداف میں فعال ڈیجیٹل مرچنٹس کی تعداد کو مالی سال 26-2025کے اختتام تک 20 لاکھ تک پہنچانا، موبائل اور انٹرنیٹ بینکنگ صارفین کی تعداد کو موجودہ 9کروڑ 50لاکھ سے بڑھا کر ایک سال میں 12کروڑ تک لے جانا اور سالانہ ڈیجیٹل ادائیگیوں کے لین دین کو دگنا کرتے ہوئے 15 ارب تک پہنچانے کا ہدف شامل ہے۔