انٹرمیڈیٹ کے تھیوری پیپرز اورمیٹرک کے پریکٹیکل امتحانات عارضی طور پر ملتوی کر دیے گئے ہیں،کنٹرولر امتحانات

بدھ 7 مئی 2025 19:11

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2025ء) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سرگودھا کی جاری کردہ پریس ریلیزکے مطابق تمام طلباء، طالبات اورعوام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ آج بروز بدھ، 7 مئی 2025ء کو منعقد ہونے والے ایچ ایس ایس سی (HSSC) انٹرمیڈیٹ کے تھیوری پیپرز اورایس ایس سی/میٹرک (SSC) کے پریکٹیکل امتحانات عارضی طور پر ملتوی کر دیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

کنٹرولر امتحانات بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سرگودھا ریاض قدیر بھٹی کے مطابق ایچ ایس ایس سی انٹرمیڈیٹ کے تھیوری پیپرز اور ایس ایس سی/میٹرک کے پریکٹیکل امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ تمام اُمیدواروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ آج کسی بھی صورت امتحان دینے کے لیے گھر سے نہ نکلیں۔ اس اطلاع کو فوری طور پر دیگر طلباء و طالبات تک پہنچائیں تاکہ کسی کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

متعلقہ عنوان :