سالانہ ایس ایس سی امتحانات 2025ء کیلئے داخلہ بھجوانے کی آخری تاریخ میں توسیع

جمعہ 1 اگست 2025 17:47

سالانہ ایس ایس سی  امتحانات 2025ء کیلئے داخلہ بھجوانے کی آخری تاریخ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2025ء) وفاقی تعلیمی بورڈ نے دوسرے سالانہ ایس ایس سی امتحانات 2025ء کیلئے نارمل فیس کے ساتھ داخلہ بھجوانے کی آخری تاریخ میں 4 اگست تک توسیع کر دی۔

(جاری ہے)

وفاقی تعلیمی بورڈ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اب طلباء بغیر لیٹ فیس کے 4 اگست تک داخلے بھجوا سکیں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈبل فیس کے ساتھ 8 اگست جبکہ تین گنا فیس کے ساتھ 13 اگست تک داخلے بھجوا سکیں گے۔