پنجاب یونیورسٹی میں 300 لاوارث موٹرسائیکلیں کھڑی ہونے کا انکشاف

مالکان سامنے نہ آنے پر موٹرسائیکلیں اگست میں پولیس کے حوالے کردی جائیں گی

منگل 29 جولائی 2025 17:31

پنجاب یونیورسٹی میں 300 لاوارث موٹرسائیکلیں کھڑی ہونے کا انکشاف
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2025ء)پنجاب یونیورسٹی کے مختلف ہاسٹلزکے باہر باہر 300 لاوارث موٹرسائیکلیں کھڑی ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔طلبہ سے ہاسٹلزخالی کرائے جانے کے باوجودموٹرسائیکلیں لاوارث کھڑی رہیں،سکیورٹی سٹاف نے لاوارث موٹرسائیکلیں اکٹھی کرکے ایمرجنسی سنٹرپارک کردیں۔

(جاری ہے)

بتایا گیاہے کہ لاوارث موٹرسائیکلوں میں سے کچھ کی حالت بہترین،نارمل اورکچھ ناقابل استعمال ہیں،یونیورسٹی انتظامیہ نے موٹرسائیکلوں کی فہرست ویب سائٹ پرآویزاں کردی ہے ۔موٹرسائیکل مالکان کاغذات دکھا کر اپنی موٹر سائیکل واپس لے جا سکیں گے،کلیم نہ کرنیکی صورت میں انتظامیہ نے موٹرسائیکلیں اگست میں پولیس کے حوالے کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔